18 جنوری ، 2013
مانسہرہ … مانسہرہ میں گھنول کے قریب گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بالاکوٹ سے کاغان جانے والی گاڑی مانسہرہ کے علاقے گھنول کے قریب کھائی میں گرگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، تمام لاشوں کو کھائی سے نکال کر بالاکوٹ کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعد میں لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔