Time 12 دسمبر ، 2023
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا—فوٹو: ای ایس پی این
 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا—فوٹو: ای ایس پی این

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی اہم مشاورت آج رات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ابرار احمد کے ان فٹ ہونے کے بعد نعمان علی کے میچ کھیلنے کا امکان ہے جب کہ ساجد خان کل پرتھ میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے بھی میچ کھیلنے کا قوی امکان ہے جب کہ آل راؤنڈر سلمان آغا کا پرتھ ٹیسٹ کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سابق کپتان بابر اعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور حسن علی کی شمولیت یقینی ہے جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کے علاوہ مزید 3 فاسٹ بولرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔

مزید خبریں :