Time 13 دسمبر ، 2023
کھیل

جوتوں پر فلسطین کے حق میں نعرے: کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان جاری کردیا

’آزادی سب کا حق ہے اور تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے عثمان خواجہ کے جوتوں پر درج تھے__فوٹو: سوشل میڈیا
’آزادی سب کا حق ہے اور تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے عثمان خواجہ کے جوتوں پر درج تھے__فوٹو: سوشل میڈیا

کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیکن اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عثمان خواجہ نے ٹریننگ کے دوران جو جوتے پہن کر ٹریننگ کی تھی ان میں فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

’آزادی سب کا حق ہے اور تمام زندگیاں برابر ہیں‘ کے نعرے عثمان خواجہ کے جوتوں پر درج تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :