13 دسمبر ، 2023
امریکی شہری گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہونے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا ہائی پروفائل دورہ منسوخ کردیا ۔
جو بائیڈن نے بھارتی دورے کا دعوت نامہ مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرجوبائیڈن کو 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔
بھارتی حکومتی ذرائع کے مطابق کواڈ سمٹ ان انڈیا آئندہ برس کسی وقت منعقدہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سکھ رہنماکے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔
کینیڈا بھی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قتل سے متعلق بھارت سے تحقیقات کا مطالبہ کررہا ہے۔