Time 14 دسمبر ، 2023
پاکستان

عافیہ کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، انکی جان کو خطرہ ہے: فوزیہ صدیقی

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا__فوٹو: فائل
امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا__فوٹو: فائل

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی بہن کی جان کو خطرہ ہے۔

امریکا سے کراچی پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے جسم پر پہلے سے زیادہ زخم تھے، ملاقات کو بہت مختصر رکھا گیا، 8 گھنٹے کا وزٹ تھا، اس میں سے ملاقات کے لیے صرف 3 گھنٹے ہی مل سکے۔

فوزیہ صدیقی کے مطابق ان کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

یہ انکشاف عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹر عافیہ سے دوبار جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ڈاکٹر عافیہ نے جنسی زیادتی کابتایا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی، انہیں جیل کے گارڈز نے کم از کم دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ جیل کے قیدیوں نے انہیں ان گنت بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا‘۔

مزید خبریں :