18 جنوری ، 2013
اسلام آباد … سپریم کورٹ میں پی پی پی کے 5 وزراء کی پنجاب اسمبلی سے برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔ سپریم کورٹ میں شاہد اورکزئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔ اپیل کے مطابق تمام وزراء کو بغیر وجہ بتائے ایک حکم کے ذریعے برطرف کیا گیا۔ شاہد اورکزئی کی متاثرہ فریق نہ ہونے کا پنجاب حکومت کا اعتراض مسترد کر دیا گیا۔ عدالت کا موٴقف ہے کہ عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں متاثرہ فریق کا دائرہ وسیع ہوچکا ہے۔