Geo News
Geo News

دنیا
18 جنوری ، 2013

شام میں گزشتہ ہفتے میں 106 افراد کو ہلا ک کیا گیا

شام میں گزشتہ ہفتے میں 106 افراد کو ہلا ک کیا گیا

دمشق…شام میں صدر بشار الاسد کی فورسز نے گزشتہ ہفتے میں بچوں اور خواتین سمیت 106 افراد کو ہلا ک کیا۔ ایک غیرملکی غیر سرکاری تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے مرکزی حصہ کے ایک گاوں میں فورسزنے گھروں میں گھس کررہائشیوں کو تشدد کیا، اور فائرنگ کی اور حتیٰ کہ چھریوں سے وار کرکے خاندانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،بروزمنگل شہر ہومز کے قریب Haswiyeh میں فورسز نے شہریوں پر حملہ کیا ، اطلاعات کے مطابق ان لوگوں کو مارنے کے بعد جلادیا گیا،جاری کی گئی ویڈیو کی بین الاقوامی میڈیا تصدیق نہیں کرتا۔

مزید خبریں :