دنیا
Time 14 دسمبر ، 2023

مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فوج کیجانب سے مسجدکی بے حرمتی

غزہ کے ساتھ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیاں جاری ہیں۔

صیہونی فوج  نے محاصرے کے دوران جنین کیمپ میں مسجد کی بے حُرمتی کی۔

اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد میں گُھس گئے، مسجد میں اپنی عبادات کیں، اپنے مذہبی تہوار کے گیت بھی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے نشر کیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔


مزید خبریں :