18 جنوری ، 2013
کوئٹہ … بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افر ا د نے گاڑی پر فائرنگ کرکے نجی اسکول کے پرنسپل اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے نجی اسکول کے پرنسپل اکرام مینگل کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فر ار ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔