لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا

فضائی آلودگی میں کراچی بھی پیچھے نہ رہا اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر دیکھا گیا ہے/ فائل فوٹو
فضائی آلودگی میں کراچی بھی پیچھے نہ رہا اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر دیکھا گیا ہے/ فائل فوٹو

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا۔

ائیر کولٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی 316 ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے سبب لاہور  آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ فضائی آلودگی میں کراچی بھی پیچھے نہ رہا اور شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر دیکھا گیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا اے کیو آئی 267 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں :