18 جنوری ، 2013
اسلام آباد…لانگ مارچ کا کچرا اُٹھانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے سید طاہر شہباز نے شعبہ صحت اورصفائی کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، اب تک سوٹن کچراُٹھایاجاچکاہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ میں چار روزہ دھرنے کے بعد کافی کچرا جمع ہو گیا جسے اُٹھانے کے لیے سی ڈی اے کے ہیلتھ سروسز اور سینی ٹیشن عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔سی ڈی اے کے مطابق اب تک 100 ٹن کچرا اُٹھایا جا چکا ہے اور صفائی اور سپرے کا آپریشن دو دن تک جاری رہے گا۔