Time 18 دسمبر ، 2023
پاکستان

کرپشن کے مقدمے میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنیکا حکم

خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔ فوٹو فائل
خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں زیر حراست سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

خصوصی عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکمنامہ جاری کیا۔

یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پولیس نے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا جبکہ چند روز قبل نیب نے بھی فواد چوہدری کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزید خبریں :