Time 20 دسمبر ، 2023
پاکستان

تین بڑی سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مختلف بارز کا مطالبہ مسترد کردیا

چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ سیاسی ہے مگر اس کی قانونی حیثیت نہیں، انتخابات کے موقع پر کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہیے: علی ظفر/ اسکرین گریب
چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ سیاسی ہے مگر اس کی قانونی حیثیت نہیں، انتخابات کے موقع پر کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہیے: علی ظفر/ اسکرین گریب

اسلام آباد: ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مختلف بارز کا مطالبہ مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مختلف بارز کا مطالبہ مسترد کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نےکہا  کہ اس مطالبے کی ٹائمنگ غلط ہے، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ سیاسی ہے مگر اس کی قانونی حیثیت نہیں، انتخابات کے موقع پر کوئی بحران پیدا نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  جو لوگ تحریک انصاف چھوڑ گئے ہیں انہیں ٹکٹ نہیں ملے گا۔

(ن) لیگ کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بارز کے الزامات مبہم ہیں، اگر ٹھوس شواہد اور ثبوت تھے تو جو طریقہ کار آئین و قانون میں درج ہے ان کو لانا چاہیے۔

پی پی رہنما ناصر شاہ نے کہا کہ اس وقت اس طرح کی کوئی تبدیلی یا دیگر چیزیں الیکشن کے التوا کا جواز بن سکتی ہیں۔


مزید خبریں :