20 دسمبر ، 2023
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کرائی جس میں کاغذات جمع کرانے کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہےکہ کاغذات نامزدگی کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک دیا گیا تین دن کا وقت بہت کم ہے، کاغذات نامزدگی کی فارملیٹیز کی طویل فہرست ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔