پاکستان
Time 20 دسمبر ، 2023

اسلام آباد: پریس کلب جانے سے روکنے پربلوچ یکجہتی مارچ نے دھرنا دے دیا

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

بلوچ یکجہتی کمیٹی مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ہے، پریس کلب جانےکی اجازت نہ ملنے پر شرکاء نے چونگی نمبر 26 پر دھرنا دے دیا۔

تربت میں مبینہ مقابلے میں جاں بحق نوجوان کے واقعےکی جوڈیشل انکوائری اور لاپتہ افرادکی بازیابی کے لیے تربت سے شروع ہونے والا  لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ گیا۔

بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مارچ اسلام آباد پہنچا تو  ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مظاہرین کو چونگی نمبر26 پر روک لیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مظاہرین ایف نائن پارک میں قیام کریں وہیں سے وفد کی ملاقاتیں کروائی جائیں گی جب کہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ وہ نیشنل پریس کلب پر ہی دھرنا دیں گے۔

یکجہتی مارچ کے رہنما مہربان بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاق کا پریس کلب ہم بلوچ شہریوں کے لیے بند نہیں ہوسکتا۔ 

لانگ مارچ کے شرکاء میں تربت میں مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ شامل ہیں۔


مزید خبریں :