Time 21 دسمبر ، 2023
پاکستان

ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج، کالعدم تنظیم پر شبہ

حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا ہے/ اسکرین گریب
حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا ہے/ اسکرین گریب

لاہور: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں گزشتہ رات سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ  حملے میں 3 افراد کانسٹیبل عامرعلی ،خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے، حملے سے 2 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق دستی بم گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا اور حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔

مزید خبریں :