خرم شہزاد کی انجری کے بعد ٹیم منیجمنٹ کا شاہین پر زیادہ بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دورہ آسٹریلیا میں فاسٹ بولر خرم شہزاد کی انجری کے بعد پاکستا ن ٹیم منیجمنٹ نے شاہین شاہ آفریدی پر زیادہ بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن میں بھی شاہین آفریدی سے بولنگ نہیں کرائی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ جمعہ سے شروع ہونیوالے 2 روزہ پریکٹس میچ میں بھی شاہین آفریدی سے محدود بولنگ کرائی جائے گی تاکہ 26 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے وہ تازہ دم رہ سکیں۔

ذرائع کے مطابق خرم شہزاد کے متبادل کے طور پر دوسرا بولر فی الحال آسٹریلیا نہیں بھیجا جا رہا ۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :