صحت و سائنس
19 جنوری ، 2013

امریکا: زکام کی وبا سے 29 بچے ہلاک، مزید اموات کا خدشہ

امریکا: زکام کی وبا سے 29 بچے ہلاک، مزید اموات کا خدشہ

نیویارک…امریکا میں زکام کی وبا سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد اْنتیس ہوگئی ہے۔ حکام نے آنے والے دنوں میں مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکا ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں نزلہ، زکام کی وباء اڑتالیس ریاستوں میں پھیل چکی ہے۔ بوڑھے اور بچے خاص طور پر اس وبا کا شکار ہورہے ہیں۔ حکام نے دسمبر میں موسم سرما کے آغاز کے بعد سے اب تک فلو سے تیس بچوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ ہزاروں افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے سربراہ ٹام فرائیڈن نے آنیو الے دنوں میں فلو سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :