Time 22 دسمبر ، 2023
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
میلبرن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق منگل سے میلبرن میں شروع والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کی اطلاعات ہیں، سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم میں دوسری تبدیلی ان فٹ خرم شہزاد کی شکل میں ہو گی، خرم شہزاد کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ میں مقابلہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ میں فاسٹ بولر وسیم جونیئر کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اننگز کا آغاز بدستور امام الحق اور عبداللہ شفیق ہی کریں گے جبکہ فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے آف بریک بولر ساجد خان کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کی پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دی تھی، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

مزید خبریں :