پاکستان
19 جنوری ، 2013

کوئٹہ: گورنر راج کیخلاف دو بڑی جماعتوں کا احتجاجی تحریک کا اعلان

کوئٹہ: گورنر راج کیخلاف دو بڑی جماعتوں کا احتجاجی تحریک کا اعلان

کوئٹہ… بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے 4روز بعد رئیسانی حکومت میں شامل دو بڑی جماعتوں نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک اور مسلم لیگ (ق )کے شاہ نواز مری نے بھی اس تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ میں 10 جنوری کو دھماکوں میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت اور 200سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے بعد 14 جنوری کو گورنرراج نافذ کردیا گیا تھا۔ گورنر راج کے خلاف بلوچستان اسمبلی نے 15 جنوری کو قرارداد منظور کی مگر وفاق ٹس سے مس نہ ہوا تو اب بلوچستان حکومت میں شامل دو بڑی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام( ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ 20 تاریخ کو ہم مظاہرے کریں گے، دوسرے مرحلے میں 25تاریخ کو پورے صوبے میں شٹرڈاوٴن ہوگا ، یکم فروری کو پہیہ جام ہوگا،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور بی این پی عوامی کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی تحریک کا ساتھ پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک اور مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی میر شاہنواز مری بھی دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پیپلزپارٹی پر بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ اور مسلم لیگ ق پر اس کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :