Time 23 دسمبر ، 2023
پاکستان

مریم نواز کے قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی کے 3 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز  نے قومی اسمبلی کی 2 اور  صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

مریم نواز کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں  سےکاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں، لاہور کے حلقہ  این اے 119 اور  این اے 120 سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے ہیں۔

مریم نواز کے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

لاہور کے حلقہ پی پی 159، پی پی160 اور  پی پی165 سے مریم نوازکےکاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :