پاکستان
25 فروری ، 2012

لاہورہائی کورٹ بار کے سالانہ الیکشن کیلئے پولنگ جاری

لاہور… لاہورہائی کورٹ بار کے سالانہ الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے اور وکلااپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈال رہے ہیں ۔ صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہرام سرور،حامد خان گروپ کے اسلم بٹر،مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ شفقت چوہان کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ نائب صدر اور سیکرٹری کے عہدوں پر دو دو امیدوار ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے پر 8 امیدواروں میں مقابلہ جاری ہے۔ انتخابات میں پندرہ ہزار چھ سو بیاسی وکلاء ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

مزید خبریں :