Time 24 دسمبر ، 2023
پاکستان

آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک اور  رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  کم سے کم درجہ حرارت12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

 شہر میں  شمال مشرق سے 20 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ دن میں ہوائیں 20 سے 25  کلو میٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :