19 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے کہاہے کہ لانگ مارچ ڈھونگ مارچ ثابت ہوا ۔اورکنٹینر والے انقلابی زر بابا چالیس چوروں کے اتحادی ہو گئے۔لاہورسے جاری بیان میں محمد شہباز شریف نے کہاکہ ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے والے شیروشکر ہوگئے،تبدیلی کنٹینر کے ذریعے نہیں ، ووٹ کی طاقت سے آتی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ ڈی چوک پر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا اور ریاست بچانے کا نعرہ لگانے والے بڑی مشکل سے اپنی عزت ہی بچا پائے ، شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کی قیادت میں اندھیروں میں ڈوبا ملک اُجالوں میں بدل جائے گا۔