Time 27 دسمبر ، 2023
پاکستان

پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے شیر افضل اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت آمنے سامنے

بہتر ہوگا پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنما الیکشن لڑے: سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا۔ فوٹو فائل
بہتر ہوگا پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنما الیکشن لڑے: سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت شیرافضل مروت کو این اے 32 پشاور سے امیدوار بنانے پر رضامند نہیں جبکہ نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں بانی چیئرمین کے حکم پر پشاور سے انتخابات لڑوں گا۔ 

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت شیرافضل مروت کو این اے 32 سے امیدوار بنانے پر رضامند نہیں ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت این اے 32 کے لیے کسی مقامی رہنما کو امیدوار بنانا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بہتر ہوگا پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنماء الیکشن لڑے، کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔ 

دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے انتخابات لڑنے کا حکم دیا ہے اور میں ان کے حکم پر پشاور سے انتخابات لڑوں گا۔

خیال رہے کہ شیر افضل مروت نے این اے 32 پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف جیتے گی۔

مزید خبریں :