Geo News
Geo News

پاکستان
19 جنوری ، 2013

ننکانہ صاحب :11سال پہلے غائب ہونے والے قاری کے اغوا کا مقدمہ درج

ننکانہ صاحب…ننکانہ صاحب کے قصبے شاہکوٹ سے11سال پہلے پْراسرار طور پر غائب ہونے والے ایک مدرسے کے قاری کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔قاری عنایت اللہ مدرسہ تعلیم القرآن فیروزوٹواں کے قاری ہیں،مدعی مقدمہ ان کے داماد یحیٰ ہنجرا نے بتایاکہ قاری عنایت اللہ 15۔اپریل2002ء کو شاہکوٹ میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں رمضان سے مل کر رخصت ہوئے تو پْر اسرار طور پر غائب ہو گئے،آج تک انہیں نہ تو کسی اغوا کار کا فون آیا اور نا ہی ان کا کوئی پتہ چل سکا،انہوں نے پولیس کو کئی درخواستیں دیں،مگر بھکی پولیس نے ان کے غائب ہونے کی صرف رپورٹ ہی درج کی،آج انہیں پولیس حکام کی طرف سے بتایاگیاکہ قاری عنایت اللہ کے اغوا کا مقدمہ نامعلو م افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مزید خبریں :