19 جنوری ، 2013
واشنگٹن…موبائل فون کی بیڑی چارجنگ کیلئے پریشان افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ۔ امریکی کمپنی نے ایسا موبائل فون بنانے دعویٰ کیا ہیجس کی بیٹری 15 سال تک چل سکتی ہے۔ ڈبل اے بیٹری سے چلنے والے اس موبائل فون کو لاس ویگاس میں ٹیکنالوجی کی عالمی نمائش میں پیش کیا گیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ فون کی بیٹری صارفین کو 15 سال تک دھوکا نہیں دے گی اور اگر موبائل فون استعمال نہ کیا جائے تو بھی اس کی بیٹری ختم نہیں ہوتی۔موبائل فون سے بغیر سم کارڈ ایمرجنسی کال بھی کی جاسکتی ہے اور کھونے پر اسے بآسانی ٹریک بھی کیا جاسکتا ہے۔