Time 28 دسمبر ، 2023
پاکستان

این اے 15 مانسہرہ: پی ٹی آئے کے اعتراضات مسترد، نواز شریف کے کاغذات منظور

ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی/ فائل فوٹو
ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی/ فائل فوٹو

مانسہرہ: ریٹرننگ افسر نے مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے۔

این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہد رفیق نے ریٹرننگ افسر کے پاس داخل کرائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نےتاحیات نااہل قرار کر رکھا ہے اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیےاہل قرار دیں۔

ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ریٹرننگ افسر نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔


مزید خبریں :