دورہ آسٹریلیا: ٹیم مینجمنٹ کا ڈسپلن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ٹیسٹ میچ کے دوران نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
ٹیسٹ میچ کے دوران نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

کراچی: دورہ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دوران نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو متنبہ کردیا گیا ہے کہ ٹیسٹ نہ کھیلنے والوں پر کڑی نگاہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈریسنگ روم میں دوران میچ نیند پوری کرنے والوں پر بھی جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈریسنگ روم میں سونے والے کھلاڑی پر 500 ڈالر جرمانہ عائد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سابقہ مینجمنٹ کے دور میں کھلاڑی ڈریسنگ روم میں نیند پوری کرتے تھے اسی لیے  ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ نیند ہوٹل میں پوری کرکے آئیں، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح کردیاکہ وہ پرانی عادات بدل ڈالیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کی ہدایات پر عمل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔


مزید خبریں :