Time 28 دسمبر ، 2023
کھیل

ویڈیو: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران گراؤنڈ میں دلچسپ مناظر

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن ٹیسٹ کے دوران گراؤنڈ میں دلچسپ مناظر دیکھنےمیں آئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، میچ کے تیسرے روز گراؤنڈ میں ایسے دلچسپ نظارے دیکھنے  میں آئے جو وائرل ہورہے ہیں۔ 

میچ کے دوران میدان میں کبوتروں کے غول بھی اڑتے رہے جب کہ اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کرکٹ کو باؤنڈری پر کھڑے فیلڈر کے ساتھ میچ کو خوب انجوائے کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔

ادھر آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں جب حسن علی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے آئے تو شائقین ان کے ساتھ ورزش کرتے رہے جسے بیٹنگ پر موجود اسٹیو اسمتھ بھی دیکھ کر محظوظ ہوئے۔


مزید خبریں :