Geo News
Geo News

پاکستان
19 جنوری ، 2013

جامشورومیں پولیس چوکی پر فائرنگ ، 2 اہلکار جاں بحق

جامشورو … جامشورومیں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ جامشورو کے تھانوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ جہاں دائی دانو پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کی۔ گولیاں لگنے سے پولیس چوکی پر موجود 2 پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقتول اہلکاروں میں صاحب ڈنو سولنگی اور عبدالمجید پتافی شامل ہیں، جن کی لاشیں جامشورو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

مزید خبریں :