Geo News
Geo News

پاکستان
19 جنوری ، 2013

لاہور ،حمزہ قتل کیس، خسرو پرویز کے بیٹے شانی پر فرد جرم عائد

لاہور … لاہور کی مقامی عدالت نے سینئر بیورو کریٹ خسرو پرویز کے بیٹے ذیشان عرف شانی پر قتل کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عبدالقیوم کی عدالت میں حمزہ الٰہی قتل کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں ملزم ذیشان عرف شانی کو قصور وار قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزم کے باقاعدہ ٹرائل کا حکم دیا، ملزم ذیشان عرف شانی سابق سینئر بیوروکریٹ خسرو پرویز کا بیٹا اور مقتول حمزہ الٰہی کا دوست تھا ۔

مزید خبریں :