30 دسمبر ، 2023
لاہور کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
دوسری جانب این اے 130 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشدکےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے
اس سے قبل این اے 15 مانسہرہ سے بھی نواز شریف کےکاغذات نامزدگی منظور ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لاہور اور سرگودھا کے تمام حلقوں سے منظور کر لیےگئے۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لیے لاہور سے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جب کہ مریم نواز نے سرگودھا سے ایک حلقہ پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔
ترجمان مریم نواز کا کہنا ہےکہ پارٹی جن حلقوں سے فیصلہ کرے گی مریم نواز وہاں سے الیکشن لڑیں گی۔