Time 01 جنوری ، 2024
کھیل

کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بولر چل بسا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت مں کرکٹ میچ کے دوران بولنگ کراتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے بولر کی موت ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کو ریاست مدھیا پردیش کے ضلع کھرگون کے گاؤں میں  22 سالہ اندل سنگھ یادھو کو کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اندل سنگھ میچ کے دوران بولنگ کرا رہا تھا کہ اچانک اسے بے چینی محسوس ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ تاہم اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔   

مقامی اسپتال کے ڈاکٹر  کے مطابق نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جن ساتھیوں نے اندل سنگھ کو اسپتال پہنچایا، انہوں نے بتایا کہ  میچ کے دوران اس نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی لیکن اسے نظر انداز کرکے وہ میچ کھیلنے لگ گیا تھا۔

اندل نے میچ میں اپنی ٹیم کے لیے 70 رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی۔ 

مزید خبریں :