کھیل
Time 02 جنوری ، 2024

آسٹریلوی وزیر اعظم کا پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام

فوٹو: پی سی بی
فوٹو: پی سی بی

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمو ں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے سڈنی میں موجود ہے جہاں آسٹریلوی وزیر اعظم نے پیر کو دونوں ٹیموں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا۔

دعوت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف اور سی ای او سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، تقریب میں ذکا اشرف اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر گلین میک گرا کی ملاقات بھی ہوئی ۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہاکہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم میلبرن کی طرح سڈنی میں بھی اچھی کرکٹ کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعودکا کہنا تھا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کےلیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ 

کھلاڑیوں نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی جم کر پریکٹس کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا، کینگروز کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :