02 جنوری ، 2024
اسلام آباد: نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے جس میں صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، صنعتوں کیلئے بجلی قیمت میں کمی کی جائے گی جس کے سبب صنعتیں ہی پھر گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گردشی قرض میں کمی اور یوریا کھاد قیمت میں کمی بھی اس میں شامل ہے۔
نگران وزیر نےکیپیسٹی پیمنٹس کے حوالے سے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ نگران حکومت مکمل حل تو نہیں کر پائے گی مگر اس کے حل کیلئے روڈ میپ دے کر جائے گی۔