Time 06 جنوری ، 2024
پاکستان

پنجاب اور پختونخوا میں دھند سے آج بھی 28 پروازیں منسوخ

موسمی خرابی کے باعث نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں 211 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں/ فائل فوٹو
موسمی خرابی کے باعث نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں 211 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں/ فائل فوٹو

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے باعث آج بھی فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ 

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے مسلسل ڈھیرے کے باعث آج بھی 28 ملکی اور غیر ملکی پرواز منسوخ کر دی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسمی خرابی کے باعث نئے سال کے پہلے ہی ہفتے میں 211 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی اسلام آباد کی پرواز کو لاہور اور شارجہ اسلام آباد کی پرواز کو کراچی اتارا گیا جب کہ نجی ائیر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز کو لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔

اس کے علاوہ ملک کے مختلف ائیرپورٹس کی 25 سے زائد پروازیں ری شیڈول کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :