پاکستان
20 جنوری ، 2013

کراچی: اتحاد ٹاوٴن میں بھتہ نہ دینے پر مقامی ٹھیکیدار پر بم حملہ

کراچی: اتحاد ٹاوٴن میں بھتہ نہ دینے پر مقامی ٹھیکیدار پر بم حملہ

کراچی…کراچی کے علاقے اتحاد ٹاوٴن میں بھتہ نہ دینے پر مقامی ٹھیکیدار محمد دین آفریدی پر بم حملہ کیا گیا جس سے ان کے بھیتجے اور گارڈ سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق اتحاد ٹاوٴن میں محمد دین آفریدی پر حملہ چار کلو گرام وزنی بم سے کیا گیا بم نصب کرکے موٹر سائیکل خیبر چوک پر نجی اسپتال کے باہر کھڑی کی گئی تھی محمد دین کی گاڑی پہنچنے پر دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا بم میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے دھماکے سے نجی اسپتال ، میڈیکل اسٹور کو شدید نقصان پہنچا ، محمد دین کی گاڑی ، امن ایمبولنس اور ایک ٹیکسی مکمل تباہ ہوگئی دھماکے سے کے ای ایس سی کا ٹرانسفارمر تباہ ہوگیا ، جس سے علاقے میں بجلی معطل ہوگئی۔ دھماکے میں محمد دین کے بھتیجے اور گارڈ سمیت چار افراد زخمی ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق بم حملہ محمد دین کو دھمکیاں دینے والے طالبان گروپ نے کیا جس سے خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

مزید خبریں :