Time 07 جنوری ، 2024
پاکستان

نگران وزیر آئی ٹی نے پاکستانی فری لانسر کیلئے خوشخبری سنا دی

پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے: ڈاکٹر عمر سیف۔ فوٹو فائل
 پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے: ڈاکٹر عمر سیف۔ فوٹو فائل

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈاکٹر عمرسیف نے پاکستانی فری لانسرز کے لیے خوشخبری سنا دی۔

اپنے ویڈیو بیان میں نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستانی فری لانسر اب پے پال کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فری لانسرز کو پاکستان میں بیٹھ کر پے پال کا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہو گی، تھرڈ پارٹی کے تحت پاکستانی فری لانسرز کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں پیسے مل سکیں گے۔

نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا نئی اسپیس ٹیکنالوجی کے باعث نجی کمپنیاں پاکستان آکر لوگوں کو کمیونیکیشن مہیا کر سکیں گی۔

مزید خبریں :