Geo News
Geo News

پاکستان
20 جنوری ، 2013

پشاور میں آج بھی تمام ٹرینوں کی آمد تاخیر کا شکار

پشاور…پشاور میں آج بھی تمام ٹرینوں کی آمد تاخیر کا شکار ہے۔ ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی آنے والی خیبر میل ایک گھنٹہ تاخیر سے پونے آٹھ بجے پشاور پہنچی۔ خوشحال خان خٹک ایکسپریس سات گھنٹے تاخیر سے دو پہر دو بجے پہنچنے کی توقع ہے۔ جبکہ عوام ایکسپریس کی آمد دو گھنٹوں تاخیر سے رات آٹھ بجے متوقع ہے۔ کوئٹہ ایکسپریس اور پسنجر ٹرین انجنوں کی کمی کے باعث کئی ماہ سے بند ہے۔

مزید خبریں :