09 جنوری ، 2024
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور سابق صوبائی وزیر عطا مانیکا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا نے پی پی 193 پاک پتن سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔عطا مانیکا نے شہباز شریف سے انہیں یا بیٹے کو ٹکٹ دینے کی بات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 میں حیات مانیکا اس حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے عطا مانیکا سے کہا کہ عطا صاحب نواز شریف آپ کو بہت پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے سابق صوبائی وزیر کو ان کے حلقے کا معاملہ نواز شریف کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا۔
عطا مانیکا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے کے ٹکٹ کا معاملہ شہازشریف کے سامنے رکھا ہے، انہوں نے یہ معاملہ اب نواز شریف کے سامنے رکھنا ہے۔
جیو نیوز نے عطا مانیکا سے سوال کیا کہ آپ یا بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملا تو کیا لائحہ عمل ہوگا ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق میاں حیات مانیکا بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے داماد بھی ہیں۔
یاد رہے کہ فاروق مانیکا نے راناثناءاللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔