20 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے دو پاسپورٹ منسوخ کردئیے گئے،ذرائع کے مطابق توقیر صادق کے پاسپورٹس وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر منسوخ کئے۔نیب کی ٹیم توقیر صادق کی حوالگی کیلئے ابو ظبی میں موجود ہے اور سابق چیئرمین اوگراکی حوالگی کیلئے قانونی امورطے کیے جارہے ہیں،انٹرپول نے توقیر صادق کو ابو ظبی تک محدود کر رکھا ہے،قانونی امورطے ہوتے ہی توقیرصادق کونیب ٹیم کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے ۔