Time 10 جنوری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

2023 میں یوٹیوب پر پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کونسی ویڈیو دیکھی؟

یوٹیوب کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی / فوٹو بشکریہ یوٹیوب
یوٹیوب کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی / فوٹو بشکریہ یوٹیوب

2023 میں پاکستانیوں نے دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب پر کونسی ویڈیوز کو دیکھنا پسند کیا؟

اس حوالے سے یوٹیوب کی جانب سے فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ویڈیوز (ٹرینڈنگ)، ٹاپ کریٹیرز، بریک آؤٹ کریٹیرز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ شارٹس ویڈیوز کونسی تھیں۔

پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈنگ فہرست دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ یوٹیوب پر ڈرامے دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

2022 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یا ٹرینڈ کرنے والی ٹاپ 10 میں سے 4 ویڈیوز ڈراموں کی ہیں۔

اس فہرست کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہر پل جیو کے مقبول ترین ڈرامے تیرے بن کی رہی۔

تیرے بن کی آخری قسط 2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو تھی۔

6 جولائی کی اس ویڈیو کو 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2022 میں ہر پل جیو کی ٹیلی فلم روپوش پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب رہی تھی جبکہ 2021 میں بھی یہ اعزاز جیو ٹی وی کے ڈرامے خدا اور محبت سیزن 3 کی پہلی قسط کے حصے میں آیا تھا۔

2023 کے ٹاپ کریٹیرز میں زم زم الیکٹرونکس ٹریڈنگ کا نام سرفہرست رہا۔

ڈکی بھائی دوسرے مقبول ترین کریٹیر قرار پائے جبکہ شہر میں دیہات تیسرے، سلمان نعمان چوتھے اور سسٹرولوجی کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

ٹاپ بریک آؤٹ کریٹیرز میں بھی سرفہرست نام زم زم الیکٹرونکس ٹریڈنگ کا رہا۔

اس کے بعد پاک ٹاؤن وی لاگز، اریبہ پرویز، علی بلوچ اور Mishkat Khan بالترتیب دوسرے، تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

2023 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی میوزک ویڈیوز میں سب سے اوپر 'ہم سندھ میں رہنے والے سندھی' گانے کی ویڈیو رہی۔

دوسرے پر بالی وڈ فلم 'ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے' کا گانا 'تیرے واسطے' رہا جبکہ تیسرا نمبر ایک بھارتی گانے 'کیا لو گے تم' کے حصے میں آیا۔

ایک بھارتی گانے 'ز حال مسکین مکن بہ رنجش' کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جبکہ 5 ویں پر فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کا گانا 'پھر اور کیا چاہیے' رہا۔

2023 میں پاکستان میں مقبول ترین شارٹ ویڈیو 'پتی کو بنایا پاگل' رہی۔

مزید خبریں :