20 جنوری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود دوغلی پالیسی اختیار کیئے ہوئے ہیں، کل تک بہاول پور صوبے کی بحالی کی بات کر رہے تھے اب سرائیکی صوبے کی ڈیمانڈ کر دی ۔لاہور سے جاری ایک بیان میں چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ن لیگ صوبوں کے حق میں ہے لیکن صوبے لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پربننے چاہیں جبکہ گورنر کی سرائیکی صوبے کی ڈیمانڈ لسانی بنیادوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن نزدیک ہیں موجودہ نازک حالات میں اس طرح کے مطالبات ملک کو تقسیم کی طرف لے جائیں گے۔چوہدری جعفر اقبال نے کہا اسمبلیاں تقریباً اپنی مدت پوری کر چکی ہیں صوبوں کے حوالے سے مینڈیٹ اگلی اسمبلی کو دینا چاہئے۔