Time 11 جنوری ، 2024
پاکستان

کے پی میں الیکشن ٹربیونلز نےکاغذات نامزدگی سے متعلق 331 درخواستوں میں سے 242 منظورکیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی سے متعلق الیکشن ٹربیونلز کی رپورٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختو نخوا بھر سے 331 اپیلیں الیکشن ٹربیونل کو موصول ہوئیں، جسٹس عتیق شاہ،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے 173 اپیلوں کی سماعت کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے 25 اپیلوں اور پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس محمد نعیم انور نے 86 اپیلوں کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پشاو رہائی کورٹ ڈی آئی خان بینچ کے جسٹس فہیم ولی نے 14 اپیلوں اور  پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ کے جسٹس فضل سبحان نے 33 اپیلوں پر سماعت کی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ دائر 331 درخواستوں میں 242 منظور اور 89 مسترد کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونل پشاور نے 43 اورالیکشن ٹربیونل ایبٹ آباد اور مینگورہ نے 17 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے۔

اس کے علاوہ الیکشن ٹربیونل ڈی آئی خان اور بنوں نے 4 ،4 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے۔

مزید خبریں :