11 جنوری ، 2024
سانگھڑ کے حلقہ این اے 209 سے پیپلزپارٹی کی امیدوار شازیہ مری کی انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔
سانگھڑ میں انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی ریلی میں آصفہ بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
تاہم ریلی کی تیاری کے دوران چیئرمین بلدیہ راشد مغل نے سرکاری کرین کے ذریعے پیپلزپارٹی کے جھنڈے لگوائے۔
ڈی آر او نے انتخابی مہم میں سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو کارروائی کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ سانگھڑ کےحلقہ این اے 209 میں انتخابی مہم کےدوران آصفہ بھٹو زرداری نےکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا منشور ملک کے ہرفرد کے لیے بہتر ہے،اگرچاہتے ہیں کہ بلاول وزیراعظم بنیں تو 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نانا شہید ذوالفقار بھٹو بھی یہاں آئے تھے، وہ بھی آج سانگھڑ کے لوگوں کے درمیان ہیں، بلاول کو موقع دیں تا کہ وہ آپ کے حقوق کے لیے لڑ سکے۔