پنجاب، کے پی میں دھند کے ڈیرے، 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں

دھند کے باعث 12 دنوں میں ملک بھر کی 370 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں/فوٹوفائل
دھند کے باعث 12 دنوں میں ملک بھر کی 370 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں/فوٹوفائل

صوبہ پنجاب اور  پختونخواہ  ( کے پی ) میں دھند سے فلائٹ شیڈول بدستور متاثر  ہے جس کے باعث مزید 15 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کویت سے سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پرواز کی اسلام آباد میں لینڈنگ  کروائی گئی جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور کراچی، شارجہ، باکو اور گوادر کی پروازیں خراب موسم کے باعث منسوخ ہو گئیں۔

لاہور  سے کراچی، نینگ سے لاہور، اسلام آباد سے کراچی، اسلام آباد سے شارجہ اور کراچی، کراچی سے گوادر، کراچی سے باکو اور کوئٹہ کی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ دھند کے باعث 12 دنوں میں ملک بھر کی 370 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :