21 جنوری ، 2013
اسلام آباد…نیب افسران نے کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت کے بعد آج سے قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب افسران نے ڈی جی نیب راولپنڈی خورشید انور بھنڈر سے ملاقات کی اور کامران فیصل کی پراسرارہلاکت پرتحفظات کااظہار کیا، نیب افسران کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں آزادانہ طورپرتفتیش نہیں کرسکتے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب افسران کی قلم چھوڑاحتجاج کاعلم نہیں، قلم چھوڑاحتجاج بہترطریقہ نہیں، قلم چھوڑاحتجاج کرنیوالوں سے محکمانہ اندازمیں نمٹاجائیگا۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب کامران فیصل کی ناگہانی موت سے صدمے سے دوچارہے، انکوائری کوئی بھی کرے نیب کواعتراض نہیں۔