12 جنوری ، 2024
پشاور پولیس نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متنی میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو گرفتارکر لیا گیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان سے ہوئی جبکہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا گیا۔
نجم الحسنین نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردوں نے مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان پر خودکش حملہ کرنا تھا، دہشتگردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں نے منصوبہ بندی کے تحت مفتی محمود مرکز کی ریکی بھی کر رکھی تھی۔