16 جنوری ، 2024
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 17 جنوری کو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے منگل کو پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
ان تینوں کی جگہ قومی ٹیم میں وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو شامل کرلیا گیا ہے جو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ محمد نواز، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور زمان خان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔